نئی دہلی،9؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی جلد ہی روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے آسمان چھوتی خام تیل کی قیمتوں کا اثرپڑنے والا ہے- ایک طرف جہاں چار ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا وہیں اب اطلاعات آرہی ہیں کہ رواں ہفتے تیل 15 روپئے فی لیٹر مہنگا ہو جائے گا- پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل 130 ڈالر تک پہنچ گیا تھا- یہ ایک بار دن کی تجارت میں 139ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا- منگل کی صبح0.8 فیصد اضافے کے ساتھ یہ 124.20ڈالر فی بیرل پر چل رہا تھا-
واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں مضبوط اسپاٹ ڈیمانڈ کی وجہ سے پیر کو خام تیل کی فیوچر قیمت 1,005 روپئے کے اضافے کے ساتھ 9,585 روپئے فی بیرل ہوگیا تھا-ملک کے مختلف شہروں میں تیل کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو سب سے مہنگا پٹرول ممبئی میں ہے-